ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈانی گروپ پر فریب دہی اور جعل سازی کے الزام کی اعلیٰ سطحی جانچ کرنے اور جعل سازیوں کو روکنے ضابطہ بندی کرنے ویلفیر پارٹی کا مطالبہ

اڈانی گروپ پر فریب دہی اور جعل سازی کے الزام کی اعلیٰ سطحی جانچ کرنے اور جعل سازیوں کو روکنے ضابطہ بندی کرنے ویلفیر پارٹی کا مطالبہ

Sat, 28 Jan 2023 20:07:41    S.O. News Service

نئی دہلی  28 جنوری  (ایس او نیوز/پریس ریلیز) ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے مطالبہ کیا ہے کہ ا ڈانی گروپ پر فریب دہی اور جعل سازی کا جو الزام ھنڈ برگ رپورٹ میں لگایا  گیا ہے اس کی اعلیٰ سطحی اور آزادانہ انکوائری کرائی جائے نیز اس طرح کی جعل سازیوں کو روکنے کے لئے مناسب ضابطہ بندی کی جائے۔

پارٹی  کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں  پارٹی کے قومی صدر  ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے   بتایا  کہ ھنڈبرگ رپورٹ میں الزام لگایا  گیا ہے کہ اڈانی گروپ کا یہ فرا ڈ اور جعل سازی کارپوریٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ ہے جو اسٹاک ایکسچینج  (Stock Exchange) میں کی گئی ہیرا پھیری کا نتیجہ ہے جو اس کمپنی کی غیری معمولی اور تیز رفتار ترقی کا نتیجہ ہے۔ ظاہر ہے   مودی حکومت اور اڈانی کے درمیان ناپاک رشتوں کے بغیر  یہ سب ممکن ہی  نہیں تھا ، ڈاکٹر قاسم رسول الیاس کے مطابق یہ  سرمایہ دارانہ استعمار کی ناجائز طرفداری کا نتیجہ  ہے۔

انہوں نے کہا  کہ ملکی اداروں جیسے انشورنس کارپوریشن آف انڈیا(LIC) اور اسٹیٹ  بینک آف انڈیا (SBI) کے ساتھ ا ڈانی گروپ کے تعلقات اور اس کے ناجائز استعمال نے ملک میں معاشی استحکام کے لئے بہت گہرے مضمرات پیدا کردئے ہیں اور اس بات کا اندیشہ بڑھ گیا ہے کہ ان اداروں  میں جن کروڑوں افراد کا پیسہ جمع ہے وہ اس  فرا ڈ سے بری طرح متاثر ہوں گے۔

انہوں  نے کہا کہ ھنڈ برگ رپورٹ نے   ا ڈانی گروپ کو بہت زیادہ فائدہ اٹھانے والا بتایا اور کہا کہ یہ الزامات بہت سخت ہیں ان کی فوری اور آزادانہ انکوائری ان اداروں کے ذریعہ کرائی جائے جو ملک کی معیشت کو مستحکم اور متوازن رکھنے کے ذمہ دار ہیں، جیسے ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) اور سیکورٹی ایکسچینج بور ڈ آف انڈیا  (SEBI)وغیرہ۔

ڈاکٹر الیاس نے آخر میں کہا کہ اس بات کا قوی اندیشہ  ہے اور یہ کوئی تعجب کی بات بھی نہ ہوگی اگر مودی حکومت خود ا ڈانی گروپ کو بچانے کے لئے آگے آئے۔ حالانکہ اس سے صرف حکومت اور سرمایہ داروں کے درمیان کے ناپاک رشتوں کا اظہار ہی ہوگا۔


Share: